راولپنڈی (لارڈ میڈیا): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 12 سے 15 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق، ڈیزل پر چلنے والی اے سی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 12 فیصد جبکہ نان اے سی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 18 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے اخراجات میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تمام بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں کو فوری طور پر نئے کرایوں کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مسافروں کو نظرثانی شدہ کرایوں سے آگاہ کیا جا سکے۔


