چین نے پیر کے روز لی جیان ون وائے 14 کیریئر راکٹ کے ذریعے آٹھ سیٹلائٹس خلا میں روانہ کر دیئے ہیں۔
یہ راکٹ بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 44 منٹ پر چین کے شمال مغربی علاقےمیں قائم ایک کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے داغا گیا۔ راکٹ نے اپنے تمام پے لوڈ کو کامیابی کے ساتھ طے شدہ مدار میں پہنچا دیا ہے۔
راکٹ میں موجود تمام سیٹلائٹس ہائی ریزولوشن آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس ہیں۔
یہ اس راکٹ سیریز کا 14واں پرواز مشن تھا۔ اس راکٹ سیریز کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف میکینکس کے تحت قائم ایک تجارتی خلائی پرواز کمپنی سی اے ایس اسپیس نے تیار کیا ہے۔
راکٹ بنانے والی کمپنی کے مطابق لی جیان ون سیریز اب تک مجموعی طور پر 105 سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکی ہے جن کا مجموعی پے لوڈ وزن 15 ٹن سے زیادہ ہے۔
کمپنی نے مزید بتایا کہ سال 2026 کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس راکٹ سیریز نے مسلسل تین کامیاب لانچنگز مکمل کی ہیں جس سے رواں برس کے لئے کثیر تعداد میں لانچنگز پر مشتمل اس کے شیڈول کو مزید تقویت ملی ہے۔
جیوکوان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


