چین کے وسطی صوبہ ہینان کے دارالحکومت ژینگ ژو میں منعقد ہونے والی 2026 کی ’’ہارٹ لینڈ کنیکٹ اینڈ یو ایس چائنہ ایگریکلچر راؤنڈ ٹیبل کانفرنس‘‘ بدھ کے روز اختتام پذیر ہو گئی۔
’’شراکت داری، خوشحالی اور امن کے بیج بونا‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس چار روزہ اجلاس میں چین اور امریکہ کے درمیان زرعی تعاون پر توجہ مرکوز رہی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کارلوس سالیناس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے مشرقی ایشیا، یو ایس سویا بین ایکسپورٹ کونسل (یو ایس ایس ای سی)
’’اب چین ایک ایسا ملک ہے جسے سویا بین درآمد کرنے کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ امریکہ سویا بین برآمد کرتاہے لیکن ہم یہاں اس لئے موجود ہیں کیونکہ ہمیں زیادہ مؤثر بننے کی ضرورت ہے۔‘‘
گول میز اجلاس کے دوران شرکاء نے جدید زرعی تحقیق و ترقی کی سہولیات اور ہینان کے معروف کاروباری اداروں کا دورہ بھی کیا۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): میتھیو چیپمین، ڈائریکٹر، یونائٹڈ سویابین بورڈ
’’ہم ہمیشہ زراعت میں نئی سرمایہ کاری اور صوبے بھر میں نئی ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ ہم اس لئے بھی پُرجوش ہیں کہ شراکت داری کے نئے مواقع مل کر تلاش کریں، بہترین اجزاء کے ذریعے آپ کی مختلف مصنوعات کی پیداوار بڑھائیں اور تعاون کے نئے طریقے اپنائیں۔ ہم اس لئے بھی یہاں آئے ہیں کہ نئے دوست بنائیں اور پرانے دوستوں سے بھی ملاقات کریں۔‘‘
ژینگ ژو، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


