ہومانٹرنیشنلاسرائیلی کارروائیوں کے باعث ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ نہ ہو سکا

اسرائیلی کارروائیوں کے باعث ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ نہ ہو سکا

سوئٹزرلینڈ (لارڈ میڈیا): ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کا سبب بنے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی کارروائیوں کے باعث ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق آج صبح اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 16 افراد شہید ہوئے، جس کی وجہ سے ایرانی وفد نے روانگی کا فیصلہ موخر کر دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کو امریکا کے لیے کامیابی قرار دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی چیف مذاکرات کار قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی دورے کے لیے تیار تھے، تاہم اسرائیلی جارحیت کے باعث دورہ ملتوی کر دیا گیا۔

ابھی تک ملتوی کیے گئے مذاکرات کی نئی تاریخ یا مقام کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ اسرائیلی کارروائیوں کو حالیہ ہفتوں کی بدترین بمباری قرار دیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں