شہر (لارڈ میڈیا): بجلی کا کرنٹ لگنا ایک خطرناک حادثہ ہے جو ہر سال کئی جانیں لے لیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، اگر کسی کو کرنٹ لگ جائے تو فوری اور درست اقدامات انتہائی ضروری ہیں کیونکہ بروقت فیصلہ کسی کی زندگی بچا سکتا ہے۔
سب سے پہلا کام یہ ہے کہ متاثرہ جگہ کا مین سوئچ فوراً بند کر دیا جائے تاکہ بجلی کا کرنٹ رک سکے۔ اگر سوئچ دور ہو تو کسی خشک ڈنڈے سے تار کو الگ کریں لیکن گیلی چیزوں سے پرہیز کریں۔
دوسرا اقدام یہ ہے کہ متاثرہ شخص کو فوری طور پر کرنٹ والی جگہ سے دور کریں۔ اپنی حفاظت یقینی بنائیں اور کرنٹ والی چیز کو نہ چھوئیں۔
تیسرا اقدام ہے کہ متاثرہ شخص کی دھڑکن اور سانس چیک کریں۔ اگر سانس رک رہی ہو تو سینے پر دباؤ دیں یا سی پی آر دیں۔ ہتھیلیاں اور تلووں کو رگڑیں تاکہ خون کی گردش بحال ہو سکے۔
چوتھا اقدام یہ ہے کہ متاثرہ شخص کو فوری طور پر طبی معائنہ کے لیے ہسپتال لے جائیں، چاہے وہ بظاہر ٹھیک محسوس کر رہا ہو۔
صحت ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی حادثات میں ابتدائی چند منٹ اہم ہوتے ہیں اور فوری امداد سے کئی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔


