چارسدہ (لارڈ میڈیا): جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمراں حکومت ملک چلانے کی اہل نہیں۔ انہوں نے چارسدہ میں شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا شیخ ادریس کی شہادت پوری امت کا نقصان ہے اور ان کی روح زندہ ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ شیخ ادریس کی شہادت سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور دشمن کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔
فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جب تک برصغیر کی قیادت علماء کے ہاتھ میں تھی، ہر طرف امن تھا۔ لیکن علماء سے قیادت چھین کر فساد برپا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور پختون خوا میں انسانی خون بے قیمت ہو گیا ہے اور عالمی استعماری قوتیں اپنے مفادات کے لیے دہشت گردی کر رہی ہیں۔


