جیو چھوان (شِنہوا) چین کے شمال مغربی علاقے میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے کوائی ژو-11 کیریئر راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹس کے ایک گروپ کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔
لانچ سنٹر کے مطابق راکٹ نے بدھ کو بیجنگ وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 58 منٹ پر پرواز بھری اور اپنے پے لوڈ، سینٹی سپیس 05 سیٹلائٹ گروپ کو کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں پہنچا دیا۔


