ہومUncategorizedمسافر اور مال بردار گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات لازمی

مسافر اور مال بردار گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات لازمی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): موٹر وے پولیس نے شہریوں اور ان کے مال و اسباب کے تحفظ کے لیے ملک گیر فائر سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر سیفٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ مسافر اور مال بردار گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات رکھنا لازمی ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ گاڑیوں میں فعال آگ بجھانے والے آلات کا ہونا ضروری ہے اور 24 جون کے بعد خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ ملک گیر فائر سیفٹی آگاہی مہم 24 جون تک جاری رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں