ہومUncategorizedبلاول بھٹو کا سیاسی حل پر زور، مہاجرین کی نشستوں پر بات...

بلاول بھٹو کا سیاسی حل پر زور، مہاجرین کی نشستوں پر بات چیت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اگر احتجاج ختم کرتی ہے تو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جا سکتا ہے۔ بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں اشیاء خورونوش کی قلت پیدا ہو رہی ہے جو کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

انہوں نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کو پولیس کے حوالے کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرین اپنی صفوں سے انتہا پسندوں کو الگ کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ بات چیت اور قانون سازی سے حل ہوگا، دھمکیوں سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہاجرین کو ووٹ کا حق دیا جانا چاہیے اور ایکشن کمیٹی کو سیاسی انداز میں مسئلہ حل کرنے کی طرف جانا چاہیے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے چیلنجوں کا بھی مقابلہ کرنا ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے بھارت اور اسرائیل کے خلاف انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کا پانی بند کیا گیا تو جنگ کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے حکومت کو ملک میں بڑے ڈیمز کے منصوبے جلد مکمل کرنے کا مشورہ دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں