کپیرٹینو (لارڈ میڈیا): ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے عندیہ دیا ہے کہ آئی فون 18 سیریز کے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنی میموری چپس کے بحران کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کی مشکل صورتحال کا سامنا کر رہی ہے۔
ٹم کک نے کہا ہے کہ کمپنی قیمتوں میں اضافے کے اثر سے صارفین کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، مگر حالات غیر مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایپل کی فلیگ شپ ڈیوائسز کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کونسی پراڈکٹس زیادہ مہنگی ہوسکتی ہیں، لیکن مختلف رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 سیریز کے مقابلے میں نئے ماڈلز کی قیمتوں میں 200 ڈالرز تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق آئی فون 18 پرو کے میموری اور اسٹوریج پرزہ جات کی لاگت آئی فون 17 کے مقابلے میں 150 ڈالرز زیادہ ہوسکتی ہے۔


