ہومتازہ ترینچین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے دوران ریلوے کے ذریعے 8 کروڑ...

چین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے دوران ریلوے کے ذریعے 8 کروڑ 30 لاکھ سفری دورے متوقع

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی ریلوے آپریٹر نے جمعرات کو بتایا ہے کہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی پانچ روزہ تعطیلات کے دوران ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے تقریباً 8 کروڑ 30 لاکھ سفری دوروں کی توقع ہے۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ سفری رش جمعرات سے پیر تک جاری رہے گا، جبکہ ہفتہ کو سب سے زیادہ مصروف دن ہونے کا امکان ہے، اس دن تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ سفری دورے متوقع ہیں ۔

جمعرات کی صبح 8 بجے تک چین کے ریلوے ٹکٹنگ پلیٹ فارم 12306 پر تعطیلاتی عرصے کے لئے 4کروڑ سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے۔

اس بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ریلوے حکام نے پیک آور شیڈول نافذ کیا ہے، جس کے تحت روزانہ اوسطاً تقریباً 13 ہزار مسافر ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

رات کے وقت چلنے والی تیز رفتار ٹرینیں اہم ہائی سپیڈ روٹس جیسے بیجنگ-شنگھائی، بیجنگ-گوانگ ژو اور بیجنگ-ہاربن لائنوں پر چلائی جائیں گی۔

ڈریگن بوٹ فیسٹیول، جسے دوان وو فیسٹیول بھی کہا جاتا ہے، اس سال ہفتے کے دن منایا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں