ہومتازہ ترینتائیوان سے فوجیان کے راستے چینی مین لینڈ آنے والوں کی تعداد...

تائیوان سے فوجیان کے راستے چینی مین لینڈ آنے والوں کی تعداد میں پہلے پانچ ماہ کے دوران 30 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ 2026 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تائیوان کے رہائشیوں کی صوبے فوجیان کی بندرگاہوں کے ذریعے چینی مین لینڈ آمد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے معمول کی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنوری سے مئی تک کل 5 لاکھ 18 ہزار تائیوانی باشندے فوجیان کی بندرگاہوں کے ذریعے داخل ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 29.7 فیصد اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ فوجیان اور کنمن اور ماتسو کے درمیان چلنے والی آبنائے پار کشتی سروسز کے ذریعے 9 لاکھ 39 ہزار سفری دورے ریکارڈ کئے گئے جس میں 25.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

چھن نے کہا کہ یہ اعداد و شمار آبنائے تائیوان کے آر پار بڑھتے تبادلوں اور مربوط ترقی کے لئے فوجیان کے ایک مثالی زون کے طور پر پھیلتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں فوجیان کو آبنائے پار مربوط ترقی کی خاطر ایک مثالی زون بنانے میں معاونت کے لئے رہنما اصولوں کے اجرا کے بعد سے مرکزی سرکاری محکموں اور فوجیان کے حکام نے معاون پالیسیوں کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس زون کے اثرات بتدریج واضح ہو رہے ہیں جس سے تائیوانی باشندوں اور کاروباری افراد کے لئے مین لینڈ پر ترقی کرنا آسان ہو گیا ہے اور فوجیان اور تائیوان کے درمیان معاشی و ثقافتی تبادلے مزید گہرے ہو رہے ہیں۔

چھن نے مزید بتایا کہ 2025 میں فوجیان میں تائیوان کے سرمایہ سے 2,612 نئے کاروباری ادارے قائم ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.8 فیصد زیادہ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں