ہومتازہ ترینچینی صدر کا صد سالہ پارٹی رکن کے نام خط میں انقلابی...

چینی صدر کا صد سالہ پارٹی رکن کے نام خط میں انقلابی روایات کو آگے بڑھانے پر زور

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ نئے دور میں پارٹی کے ارکان کو انقلابی روایات کو آگے بڑھانا چاہیے اور نئے سفر میں نئی کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے۔

چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات شِنہوا نیوز ایجنسی کے 102 سالہ پارٹی رکن ژانگ لیان شینگ کے نام اپنے جوابی خط میں کہی۔ یہ خط یکم جولائی کو منائی جانے والی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کی 105ویں سالگرہ سے قبل لکھا گیا۔

شی نے ژانگ لیان شینگ اور ملک بھر کے سینئر پارٹی اراکین اور ساتھیوں کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔

شی نے کہا کہ ژانگ لیان شینگ، جو تقریباً آٹھ دہائیاں قبل جنگ آزادی کے دوران ایک مرکزی مسلح فورس کے "فورتھ بریگیڈ” میں ریڈیو آپریٹر تھے، چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں جنگ کے شعلوں کے درمیان پارٹی کی مرکزی قیادت کے ساتھ رہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی مواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں محنت اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دیں اور آج بھی پارٹی اور ملک کے امور میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

شی نے اپنے خط میں لکھا کہ "میں آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں”۔ انہوں نے پارٹی سے ژانگ کی مخلصانہ محبت اور پختہ وابستگی کو سراہا۔

شی نے تمام پارٹی اراکین پر زور دیا کہ وہ اپنے ابتدائی عزم اور قیام کے مشن کو کبھی فراموش نہ کریں، اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں، محنت سے کام کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

"فورتھ بریگیڈ” شِنہوا کا ایک ورکنگ گروپ تھا جو جنگ کے دوران شانشی کےشمالی علاقے میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ماؤ زے دونگ کے ساتھ رہا۔ اس کی ذمہ داری خبروں کی رپورٹنگ اور رابطے کے امور انجام دینا تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں