ہومانٹرنیشنلایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے لیے ایک مشترکہ انتظامی نظام...

ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے لیے ایک مشترکہ انتظامی نظام تیار

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ عمان کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کے لیے ایک مشترکہ انتظامی نظام تیار کرے گا۔ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اس حوالے سے دونوں ممالک دیگر علاقائی ممالک سے بھی مشاورت کریں گے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق، ایران اور عمان مشترکہ مینجمنٹ میکنزم تیار کریں گے اور علاقائی ممالک کے ساتھ ضرورت کے مطابق تعاون اور مشاورت جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں سمندری ٹریفک کو مقررہ مدت کے اندر معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔ یہ عمل ایران کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی بیرونی فریق کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کے صدور کے دستخط کی تجویز زیر غور ہے۔ امریکی صدر نے اعلان کیا کہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز جمعہ سے مکمل طور پر کھل جائے گی اور اس میں کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں