اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 11 ماہ میں ریکارڈ 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ سرکاری ڈیٹا کے مطابق، جولائی 2025 سے مئی 2026 تک آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مئی 2026 میں آئی ٹی کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد بڑھ کر 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
رواں مالی سال کے اختتام تک آئی ٹی برآمدات کے ساڑھے 4 ارب ڈالرز سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ گزشتہ مالی سال 2024-25 میں آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالرز تھا۔


