ہومتازہ ترینتائیوان کی سرمایہ کاری سے چلنے والی کمپنیاں شیامن میں اسمارٹ مینوفیکچرنگ...

تائیوان کی سرمایہ کاری سے چلنے والی کمپنیاں شیامن میں اسمارٹ مینوفیکچرنگ کو فروغ دے رہی ہیں

چینی مین لینڈ کے ساحلی شہر شیامن میں تائیوان کی سرمایہ کاری سے چلنے والی متعدد کمپنیاں کامیابی سے کام کر رہی ہیں۔

نئی معیاری پیداواری قوتوں کے فروغ کے باعث یہ کمپنیاں اسمارٹ مینوفیکچرنگ میں تیزی سے بہتری لائی ہیں۔ یہ کمپنیاں خودکاری اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں زیادہ سرمایہ لگا رہی ہیں۔

ملبوسات تیار کرنے والی شیامن شِن ہی کمپنی لمیٹڈنے سال 2020 میں ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل مکمل کرنے کے بعد ایک اسمارٹ فیکٹری اور لاجسٹکس سینٹر قائم کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیاؤ مِنگشیا، پروڈکشن منیجر، شیامن شِن ہی کمپنی لمیٹڈ

’’ہم پہلے دستی کٹنگ پر انحصار کرتے تھے جس سے اکثر ٹکڑوں میں عدم یکسانیت سامنے آتی تھی۔ خودکار کٹنگ سسٹم متعارف کرانے کے بعد اب کٹائی زیادہ یکساں اور معیاری ہو گئی ہے۔ ہماری لاجسٹکس اور گودام کی کارکردگی بھی نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ خودکار چھانٹی کا نظام درستگی اور بروقت ترسیل کو یقینی بناتا ہے۔‘‘

شیامن ڈِنگرونگ یان ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ ایک کمپریسڈ ایئر سسٹم حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس نے اسمارٹ مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹمز میں سرمایہ کاری کی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ہان وینہاؤ، جنرل منیجر، شیامن ڈِنگرونگ یان ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ

’’ہم پیداوار بڑھا رہے ہیں اور اسمارٹ ٹرانسفارمیشن میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذہین اور خودکار نظام کی طرف منتقلی ایک ناگزیر راستہ ہے جو لِین مینجمنٹ سے ہم آہنگ ہے۔ اس سےنہ صرف پیداوار کی کارکردگی بڑھتی ہے بلکہ مصنوعات کے معیار میں بھی بہتری آتی ہے۔ ہم آئندہ جن مزید نظاموں کو ہم آہنگ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اُن میں صرف پیداوار ہی نہیں بلکہ توانائی مینجمنٹ اور پیداوار کی ذہین شیڈولنگ بھی شامل ہے تاکہ ہماری اسمارٹ مینوفیکچرنگ کی مجموعی سطح مزید بلند ہو سکے۔‘‘

شیامن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں