ہومتازہ ترینچین کی صنعتی پیداوار میں پہلے پانچ ماہ کے دوران 5.4...

چین کی صنعتی پیداوار میں پہلے پانچ ماہ کے دوران 5.4 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں 2026 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق صرف مئی کے مہینے میں صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں یہ شرح 0.40 فیصد بڑھی۔

صنعتی پیداوار کا اشاریہ ان بڑے صنعتی اداروں کی سرگرمیوں کی پیمائش کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جن کی بنیادی کاروباری آمدنی سالانہ کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 29 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر) ہو۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ شعبہ وار تفصیلات کے مطابق مئی میں کان کنی کے شعبے کی ویلیو ایڈڈ پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پیداوار کے شعبے میں 4.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح بجلی، حرارت، گیس اور پانی کی پیداوار و ترسیل کے شعبے میں 7.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں