ہومتازہ ترینچینی وزیر خارجہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں یوم تاسیس کی...

چینی وزیر خارجہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں یوم تاسیس کی استقبالیہ تقریب میں شرکت

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا قیام دور حاضر کے بین الاقوامی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز تھا۔

بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک نے باہمی اعتماد، باہمی فائدے، مساوات، مشاورت، متنوع تہذیبوں کے احترام اور مشترکہ ترقی پر مبنی شنگھائی جذبہ کو فروغ دیا ہے اور بین الاقوامی تعلقات کی ایک نئی طرز قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پیش کئے گئے چار بڑے عالمی اقدامات اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل عالمی برادری کی تعمیر کے تصور نے دنیا کو درست سمت فراہم کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایس سی او کو عالمی امن، ترقی، تعاون اور باہمی فائدے کے فروغ میں مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیے اور ایک مثالی نمونہ پیش کرنا چاہیے۔

وانگ یی نے مزید کہا کہ چین ایس سی او کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع بانٹنے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمیک بائیف نے کہا کہ 2025 میں تیانجن میں منعقد ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس میں آئندہ ایک دہائی کے لئے تنظیم کی ترقیاتی حکمت عملی منظور کی گئی، جس نے ترقی کے لئے ایک بلند ہدف مگر حقیقت پسندانہ لائحہ عمل متعین کیا ہے۔

یرمیک بائیف نے امید ظاہر کی کہ ایس سی او کے رکن ممالک مشترکہ کوششوں کے ذریعے اپنے عوام کو مسلسل فوائد پہنچائیں گے اور علاقائی امن و ترقی کے مقصد کو آگے بڑھائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں