ہومتازہ ترینمیکسیکو سٹی میں فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر چینی بسیں لوگوں...

میکسیکو سٹی میں فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر چینی بسیں لوگوں کی آمد ورفت آسان بنا رہی ہیں

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا جمعرات کے روز میکسیکو میں آغاز ہو گیا۔

دنیا بھر سے فٹبال شائقین کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث لاطینی امریکہ کے اس ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ نظام کے لئے نئے چیلنجز پیدا ہوئے ہیں۔

ورلڈ کپ کے دوران لوگوں کی آمد ورفت میں معاونت کے لئے چین کی بس ساز کمپنی یوٹونگ نے میکسیکو کے تین میزبان شہروں میں 35 انجینئر تعینات کئے ہیں۔

یہ ٹیم کمپنی کی تقریباً ایک ہزار پبلک ٹرانزٹ بسوں کے محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژانگ شیانگ، لاطینی امریکہ برانڈ منیجر، یوٹونگ بس

’’ہم نے 35 ماہر چینی اور مقامی انجینئرز پر مشتمل ایک خصوصی سروس سپورٹ ٹیم تشکیل دی ہے۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہم نےمقامی ڈرائیوروں کے لئے بنیادی آگاہی اور عملی و تجرباتی تربیت کے 12 مراحل مکمل کر لئے تھے تاکہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔‘‘

سال 2018 سے اب تک یوٹونگ نے میکسیکو بھر میں تقریباً 2 ہزار بسیں فروخت کی ہیں۔

یوٹونگ میکسیکو میں بارشوں کے موسم کے دوران پانی جمع ہونے کے مسئلے سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کمپنی نے اپنے مختلف ماڈلز کی بسوں کو زنگ لگنے سے بچانے، واٹر پروفنگ اور بریکنگ نظام کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ہوانگ روئی یو، امریکی ریجنل پروڈکٹ انجینئر، یوٹونگ بس

’’میکسیکو سٹی میں چلنے والی ہماری 26 میٹر طویل بسیں اس وقت شہر کی اہم شاہراہوں پر رواں دواں ہیں۔ انہیں مقامی ضروریات اور آپریشنل حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا اور یوں یہ 26 میٹر لمبی دوہری جوڑ والی بس تیار کی گئی۔

ہماری بیٹریاں اس طرح ڈیزائن کی گئی ہیں کہ وہ 72 گھنٹوں تک 2 میٹر گہرے پانی میں ڈوبے رہنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جس کے باعث گہرے پانی سے گزرنے کے دوران بھی بس یقینی طور پر محفوظ رہتی ہے۔‘‘

چین اور میکسیکو سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں