ہومانٹرنیشنلایرانی صدر نے امریکا سے مفاہمتی یادداشت کو سفارتی کامیابی قرار دے...

ایرانی صدر نے امریکا سے مفاہمتی یادداشت کو سفارتی کامیابی قرار دے دیا

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایران کی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس عمل سے کامیاب ہو کر ابھرا ہے اور یہ معاہدہ خطے اور مزاحمتی قوتوں کے عزم، استقامت اور وقار کی ایک اہم دستاویز ہے۔ صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے ایک انتہائی مختصر حصے میں معمولی اختلاف موجود ہے تاہم مجموعی طور پر یہ مفاہمتی یادداشت ایران کے مؤقف اور قومی مفادات کے مطابق ہے، معاہدے پراسرائیل کا ردعمل خود اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب رہا ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ یہ ایم او یو کئی ماہ پر محیط مذاکرات، سفارتی رابطوں اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کیا گیا تو یہ ایرانی قوم اور ملک کے لئے باعثِ فخر دستاویز ثابت ہوگی۔ مسعود پزشکیان نے معاہدے کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والی سیاسی اور سفارتی قیادت کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا، انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر متعلقہ حکام کی خدمات کو سراہا۔

ایرانی صدر کے مطابق یہ مفاہمتی یادداشت نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے میں استحکام، جنگ بندی اور سفارتی حل کے فروغ کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں