بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین دوطرفہ تجارت کے دائرہ کار کو مسلسل وسعت دینے اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ویتنام کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
لی چھیانگ نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز ویتنام کے وزیراعظم لے من ہنگ کی درخواست پر ان کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین توانائی اور معدنی وسائل، ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور مالیات جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لئے ویتنام کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔


