بیجنگ (شِنہوا) چین نے امید ظاہر کی ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ اور آزادانہ آمد و رفت جلد از جلد بحال ہو جائے گی۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین علاقائی ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ متعلقہ امور پر رابطہ برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین نے اس بات کا نوٹس لیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے پہلے مرحلے میں شامل ہے۔


