ہومUncategorizedقرضوں پر انحصار تشویشناک، معاشی اصلاحات ضروری: سلمان اکرم

قرضوں پر انحصار تشویشناک، معاشی اصلاحات ضروری: سلمان اکرم

لاہور (لارڈ میڈیا): پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ قرضوں پر انحصار سے معاشی خرابیاں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی اصلاحات کے بغیر معاشی مسائل حل نہیں ہوں گے اور طویل المدتی بجٹ کی منصوبہ بندی موثر ثابت نہیں ہو سکتی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ موجودہ مالیاتی نظام میں بنیادی تبدیلیاں ناگزیر ہیں اور معاشی بحران سے نکلنے کے لیے اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کے ذریعے معاملات چلانے کی پالیسی پر سوالات اٹھتے ہیں اور اگر نظام میں اصلاحات نہ ہوئیں تو مسائل میں مسلسل اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ حکومت کو درست فیصلوں کی توفیق دے کیونکہ پاکستان کی معیشت سنگین چیلنجز سے دوچار ہے۔ گزشتہ چار برسوں میں قومی قرضوں میں تقریباً 40 کھرب روپے اضافہ ہوا ہے جس سے مجموعی قرضے میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ موجودہ قرضوں کا حجم گزشتہ کئی دہائیوں کے مجموعی قرضوں کے برابر پہنچ گیا ہے اور وفاقی حکومت کے اخراجات کا 37 فیصد قرضوں کے سود کی ادائیگی پر خرچ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی اور سودی ادائیگیوں کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل محدود ہو جاتے ہیں، جس سے ترقیاتی اخراجات متاثر ہو رہے ہیں۔ معاشی استحکام کے لیے قرضوں پر انحصار کم کرنے کی ضرورت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں