سیالکوٹ (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران استعمال ہونے والی سرکاری میچ بال "ایڈیڈاس ٹرائونڈا” پاکستانی کاریگروں کی مہارت کا نتیجہ ہے۔
اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا کردار قابل فخر ہے۔ پاکستان اگرچہ شریک ٹیموں میں شامل نہیں ہے، مگر اس کی موجودگی ہر پاس، ہر سیو اور ہر گول میں محسوس کی جائے گی۔
انہوں نے پاکستانی ہنر مندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور مہارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر شناخت دی ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنے محنتی اور باصلاحیت کارکنوں پر فخر ہے جو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔


