ڈھاکہ (لارڈ میڈیا): بنگلہ دیش کے بین الاقوامی کرکٹر نعیم حسن پر پولیس کے تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نعیم حسن ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ کھیلنے کے بعد چٹاگرام جا رہے تھے۔ پولیس نے ان کی گاڑی روکی اور تشدد کیا۔ نعیم حسن نے بتایا کہ انہوں نے اپنی شناخت کروائی مگر پولیس نے مار پیٹ جاری رکھی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تمیم اقبال نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا واقعہ کسی بھی حال میں قابل قبول نہیں ہے اور بورڈ کے دیگر حکام سے بات چیت کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی واقعے کے بعد شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، کرکٹ شائقین اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
تاحال پولیس کا کوئی تفصیلی مؤقف نہیں آیا، تاہم واقعے نے قومی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔ سب کی نظریں حکومتی تحقیقات پر مرکوز ہیں تاکہ حقیقت واضح ہو سکے۔
نعیم حسن نے 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک 14 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔


