اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ لیڈر کی رہائی کے لیے احتجاج ضرور کریں، لیکن ادارے کو بے توقیر نہ کریں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر زرداری، نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے سزائیں کاٹیں مگر نظام کو داؤ پر نہیں لگایا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لیتی اور ایک شخص کے لیے ادارے کو نشانہ بناتی ہے، جو کہ درست رویہ نہیں ہے۔
وزیر دفاع نے آزاد کشمیر کے لفظ ‘آزاد’ کے تحفظ کے بارے میں کہا کہ پاکستان اس کا تحفظ کر رہا ہے اور اس کے لیے پورے پاکستان نے قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر 25 کروڑ پاکستانیوں کے اسٹیکس ہیں اور 2 لاکھ کشمیری مہاجرین نے شہادت پائی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلے کو الیکشن میں عوام کے پاس لے جائیں تاکہ وہ فیصلہ کرسکیں۔


