ہومتازہ ترینبیرسٹر گوہر کا عمران خان کی ملاقات نہ ہونے پر بجٹ اجلاس...

بیرسٹر گوہر کا عمران خان کی ملاقات نہ ہونے پر بجٹ اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ اگر کل تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی تو بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں عدالتی احکامات کے باوجود 34 ہفتوں سے ملاقات نہ کرانے پر احتجاج کیا اور اسپیکر سے رولنگ کا مطالبہ کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی ایوان کے رکن ہوتے تو پروڈکشن آرڈر جاری کر دیتے اور حکومت نے تین مرتبہ اپوزیشن کو میز پر بٹھانے کی کوشش کی ہے۔ بیرسٹر گوہر کی قیادت میں تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ بجٹ عوام دوست نہیں ہوگا اور پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے عوام کو ریلیف کی ضرورت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں