ہومتازہ ترینپاکستان میں 24 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی

پاکستان میں 24 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان میں 24 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جنوبی کورین ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ہاکی حکام کو ٹیم بھجوانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

جنوبی کوریا وہ پہلی ٹیم ہوگی جو 24 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیاں بحال کرے گی۔ یہ میچز جولائی میں اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ سیریز کا حتمی شیڈول دو سے تین روز میں طے پا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2024 میں جرمنی کی جونیئر ٹیم کے ساتھ ہالینڈ اور جرمن ہاکی کلبز نے پاکستان کے دورے کیے تھے، تاہم کسی بھی نیشنل سینئر ٹیم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں