لاہور (لارڈ میڈیا): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ایک خصوصی ویڈیو لنک اجلاس میں کیا گیا جس میں صوبے میں گندم اور آٹے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گندم کے نرخ مستحکم رکھنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق، فلور ملوں کو گندم 3300 روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔
اجلاس میں پنجاب سے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی سے متعلق تحفظات پر بھی غور کیا گیا۔ حکام نے کہا کہ سندھ سے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی روکنے کی شکایات بے بنیاد ہیں۔
مزید یہ بتایا گیا کہ پنجاب میں گندم کے سٹاک کو ڈکلیئر کرنے کا عمل جاری ہے اور موجودہ فصل کا دانہ چھوٹا ہونے کے باعث سٹاک کا مکمل ریکارڈ تیار کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے بعد پنجاب خیبر پختونخوا کو گندم فراہم کرے گا۔


