اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان اور مشینری پر ٹیکس میں کمی کا امکان ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق، کسٹم کے نوٹیفیکیشن 1151 اور 1152 میں 2 سے 5 فیصد کمی کی جا سکتی ہے۔ بجٹ میں میک اپ کے امپورٹڈ سامان پر ڈیوٹی 44 فیصد سے کم کر کے 40 فیصد کرنے کا منصوبہ ہے۔
بیوٹی پارلر کے خام مال پر بھی ڈیوٹی 44 فیصد سے کم کر کے 40 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ امپورٹڈ سن بلاک اور سن اسکرین پر بھی یہی کمی لاگو ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق، بیوٹی پارلر میں بالوں کی دیکھ بھال کے خام مال پر ڈیوٹی 44 فیصد سے کم کر کے 40 فیصد کرنے کا امکان ہے۔ مردانہ سیلون کے شیونگ کریم اور آفٹر شیو لوشن پر ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کر کے 35 فیصد کی جا سکتی ہے۔
ایف بی آر نے مزید بتایا کہ بیوٹی پارلر کیلئے فیش واش، صابن اور دیگر متعلقہ خام مال پر ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کر کے 35 فیصد کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ جلد کی نگہداشت اور چہرے کی پالش کیلئے کریم لوشن پر بھی یہی کمی کی جا سکتی ہے۔


