ہومانٹرنیشنلامریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نےامریکا میں اسرائیلی جاسوسی کا خطرہ سنگین قرار...

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نےامریکا میں اسرائیلی جاسوسی کا خطرہ سنگین قرار دے دیا

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے امریکا میں اسرائیل کی جاسوسی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسداد جاسوسی خطرے کی سطح کو انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔ ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) نے حالیہ ہفتوں میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسرائیل کے حوالے سے انسداد جاسوسی خطرے کی سطح بڑھائی گئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ یہ درجہ بندی اس بنا پر کی گئی ہے کہ اسرائیل امریکی حکام کی نگرانی کی کوشش کر رہا ہے تاکہ مشرق وسطیٰ کے تنازعات سے متعلق امریکی مشاورت کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ ڈی آئی اے کی رپورٹ میں انسانی جاسوسی اور تکنیکی معلومات جمع کرنے کی اسرائیلی صلاحیت کو سنگین سطح پر قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکا کی جاسوسی نہیں کرتا اور اس کی انٹیلی جنس سرگرمیاں اتحادیوں پر نہیں بلکہ دشمنوں پر مرکوز ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بھی ان خبروں کو غلط قرار دیا ہے جبکہ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر نے اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا۔

این بی سی نیوز کے مطابق یہ الرٹ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو ایران کے ساتھ جنگ اور لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر اختلافات میں مبتلا ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگی حکمت عملی میں دلچسپی رکھتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں