ہومانٹرنیشنلنیپال کے دیہی سرکاری سکول میں چین-نیپال ثقافتی تبادلہ پروگرام کا انعقاد

نیپال کے دیہی سرکاری سکول میں چین-نیپال ثقافتی تبادلہ پروگرام کا انعقاد

کٹھمنڈو (شِنہوا) نیپال کے ضلع دولاخا میں واقع تاماکوشی فائیو ہائیڈرو پاور منصوبے کے علاقے میں چین-نیپال ثقافتی تبادلہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں شری گوری شنکر سیکنڈری سکول کے طلبہ اور مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا مشترکہ اہتمام چائنہ فاؤنڈیشن فار رورل ڈیویلپمنٹ، نیپال-چین ثقافتی مرکز اور پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنہ(پاور چائنہ) نے کیا۔

"چینی ثقافت کی کیمپس میں آمد” کے اقدام کے تحت ہائیڈرو پاور منصوبے تعمیر کرنے والی کمپنی پاور چائنہ نے سکول کی لائبریری کے قیام میں معاونت کی اور اسے چین سے متعلق نیپالی زبان کی مختلف کتابوں کے ذخیرے سے آراستہ کیا۔ چین کے ثقافتی مرکز نے چینی ثقافت اور مشہور سیاحتی شہروں کی تصاویر کی نمائش کی، جبکہ سی ایف آر ڈی نے طلبہ میں کھیلوں کے سامان کے سیٹ تقسیم کئے۔

طلبہ نے کاغذ تراشی اور چینی روایتی گرہ سازی جیسی عملی سرگرمیوں میں حصہ لیا جس سے انہیں چینی ثقافت اور روایات کو قریب سے جاننے کا موقع ملا۔ پانڈا تھیم پر مبنی تحائف اور "گھوڑے کے سال” کے خصوصی ماسکوٹس کی تقسیم نے تقریب کے جشن نما ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ تقریب کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے پاور چائنہ کے ملازمین نے طلبہ کے ساتھ دوستانہ بیڈمنٹن اور والی بال میچز بھی کھیلے جس سے مقامی برادری اور کمپنی کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوئے۔

نیپال میں چینی سفارت خانے کے مشیر ژو فینگ نے نئی لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "تاماکوشی پبلک سکول میں چینی ثقافت کے اس پروگرام کی بڑی اہمیت ہے۔ یہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری، ثقافتی تبادلے اور عوامی فلاح کے کامیاب امتزاج کی ایک بہترین مثال ہے۔”

مقامی حکام، سکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور طلبہ نے بھی تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مستقبل میں تعاون جاری رہنے کی امید کا اظہار کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں