سینٹ پیٹرزبرگ (شِنہوا) روسی صدر ولاد یمیر پوتن نے کہا ہے کہ چین مضبوط رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور عالمی معیشت، عالمی سیاست اور بین الاقوامی امور میں مسلسل زیادہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
29 ویں سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم (ایس پی آئی ای ایف) میں شرکت کرنے والی بڑی بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران پوتن نے کہا کہ روسی اور چینی سربراہان مملکت کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے باہمی روابط کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے کی ایک مستحکم بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
29 واں سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم "عملی مکالمہ، ایک مستحکم مستقبل کی جانب راستہ” کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے، جس میں عالمی معیشت میں جاری تبدیلیوں کے تناظر میں عالمی ترقی کے نئے ماڈلز کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔


