ہومانٹرنیشنلامریکا کی کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل پر پابندی عائد

امریکا کی کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل پر پابندی عائد

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا نے کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل سمیت ان کی اہلیہ اور تین دیگر افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدام کیوبا کی قیادت پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا ہے۔

پابندیوں میں سابق صدر راؤل کاسترو اور ان کے بیٹے الیجینڈرو کاسترو ایسپین بھی شامل ہیں، جو دفاع اور قومی سلامتی کمیشن کے مشیر رہے ہیں۔ ان کے بیٹے راؤل الیجینڈرو کاسترو کالس کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ پابندیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جزیرے کے خلاف پابندیوں کی توسیع کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد لگائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری میں وینزویلا کے رہنما نکولس مادورو کو ہٹانے کے بعد ٹرمپ کیوبا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیاں دے چکے ہیں اور توانائی کی ناکہ بندی کا حکم بھی دیا گیا تھا جس کے باعث پورے جزیرے میں شدید بلیک آؤٹ اور معاشی بحران پیدا ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں