ہومUncategorizedپاکستانی معیشت مستحکم، تجارتی خسارے میں 39 فیصد کمی

پاکستانی معیشت مستحکم، تجارتی خسارے میں 39 فیصد کمی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان کے تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس سے ملکی معیشت میں استحکام کی توقع ہے۔ ادارہ شماریات نے مئی 2026 کی تجارتی اعداد و شمار سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کی ہے۔

مشیر خزانہ خرم شہزاد نے ادارہ شماریات کی رپورٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مئی کے مہینے میں ملکی تجارتی خسارہ 39 فیصد تک گر گیا۔ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کے باعث یہ فرق کم ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مئی میں ملک کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 22 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے آنے والے فنڈز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مشیر خزانہ نے مزید بتایا کہ آئی ٹی برآمدات اور ترسیلات زر میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو کہ ملک کی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں