ہومانٹرنیشنلکیوبا نے امریکہ کے دہشت گردی کی سرپرستی کے الزامات مسترد کر...

کیوبا نے امریکہ کے دہشت گردی کی سرپرستی کے الزامات مسترد کر دیئے

ہوانا (شِنہوا) کیوبا نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے امریکی سینیٹ کو بتایا تھا کہ جزیرہ ملک کیوبا دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے۔

کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگویز نے ایکس پر کہا کہ کیوبا کو امریکہ کی مبینہ دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست میں شامل کرنا شواہد کے بجائے سیاسی معیار پر مبنی ہے۔

روڈریگویز نے کہا کہ یہ نامزدگی "اتنی من مانی اور اخلاقی جواز سے اس قدر عاری ہے کہ خود امریکی وزیر خارجہ کے پاس بھی اپنے ملک کی کانگریس کے سامنے اس مجرمانہ اقدام کے نفاذ کا دفاع کرنے کے لئے کوئی دلیل موجود نہیں۔”

روڈریگویز نے کہا کہ روبیو کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن کیوبا پر دباؤ برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

روڈریگویز نے کہا کہ "ان کا نقاب اتر رہا ہے۔ ان کے سیاسی محرکات اور واحد مقصد واضح ہو چکا ہے کہ ہر ممکن ذریعے سے کیوبا کی معیشت کا گلا گھونٹا جائے، ایک انسانی بحران پیدا کیا جائے اور کیوبا میں فوجی مداخلت کو فروغ دیا جائے۔”

کیوبا کے وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ یہ تشویش ناک بات ہے کہ کانگریس "ایک سرکاری عہدے دار کے جھوٹ کو برقرار رہنے دیتی ہے۔”

روبیو نے یہ تبصرہ سینیٹ کی ایک سماعت کے دوران کیا جہاں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اس فیصلے کا دفاع کیا کہ کیوبا کو مبینہ دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست میں برقرار رکھا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں