لاہور (لارڈ میڈیا): آسٹریلیا نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 231 رنز بنائے۔ کیمرون گرین نے 53، جوش انگلس نے 51 اور میٹ رنشا نے 43 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، جبکہ حارث رؤف، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے 232 رنز کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 44 اوورز میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ آسٹریلیا کے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


