ہومتازہ ترینانمول پنکی کے سہولت کاروں کے خلاف عدالت میں شواہد پیش

انمول پنکی کے سہولت کاروں کے خلاف عدالت میں شواہد پیش

کراچی (لارڈ میڈیا): منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کے خلاف اہم شواہد کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں۔ پولیس نے عدالت میں ملزمان ذیشان الرحمان اور سہیل الرحمان کے خلاف 500 صفحات کی دستاویزات پیش کی ہیں، جو انمول عرف پنکی کے ساتھ منشیات کی سپلائی اور لین دین میں ملوث ہیں۔

پولیس نے عدالت میں ملزمان کی کال ریکارڈنگز اور وائس نوٹس بھی جمع کرائے ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے درخواست کی کہ ان شواہد کی روشنی میں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

تفتیشی رپورٹ میں ذیشان الرحمان اور سہیل الرحمان کو انمول پنکی کے اہم سہولت کار قرار دیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ بغدادی میں درج ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں