ہومتازہ ترینکراچی کا وائرل ریپ سانگ 'ورث کراچی' مسائل کی عکاسی کرتا ہے

کراچی کا وائرل ریپ سانگ ‘ورث کراچی’ مسائل کی عکاسی کرتا ہے

کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی کے مسائل اور نظام کی عکاسی کرتا ایک ریپ سانگ ‘ورث کراچی’ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ اس گانے کو گلستان جوہر کے رہائشی احسن کورائی نے تخلیق کیا ہے۔

احسن کورائی نے جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے موجودہ حالات نے انہیں گانا لکھنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈمپر حادثات اور مین ہول میں گرنے کے واقعات نے ان کے ذہن پر گہرا اثر ڈالا۔

احسن پری انجینئرنگ فرسٹ ائیر کے طالب علم ہیں اور گزشتہ چار سال سے ریپنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گانے کی وائرل ہونے کے بعد ان کے گھر والوں کا نظریہ بھی کافی تبدیل ہوا ہے۔

احسن نے کہا کہ ان کی انسپیریشن طلحہ انجم ہیں اور وہ ریپنگ کو پیشے کے طور پر دیکھتے ہیں۔ وسائل کی کمی کی وجہ سے گانا ابھی تک مکمل ریلیز نہیں ہوا ہے لیکن سوشل میڈیا پر موجود ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں