ہومانٹرنیشنلاسکائی نیوز کا متحدہ عرب امارات سے پارٹنر شپ ختم ...

اسکائی نیوز کا متحدہ عرب امارات سے پارٹنر شپ ختم کرنے کا علان

لندن (لارڈ میڈیا): برطانوی میڈیا گروپ اسکائی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے مشترکہ منصوبے ‘اسکائی نیوز عربیہ’ سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ سوڈان جنگ کے دوران چینل کی کوریج پر تنقید اور نسل کشی کے حقائق چھپانے کے الزامات کے بعد آیا۔

اسکائی نے اماراتی پارٹنر آئی ایم آئی کے ساتھ ایک نیا تجارتی معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت اسکائی نیوز عربیہ کی تمام اسٹریٹجک اور آپریشنل ذمہ داریوں سے دستبردار ہو جائے گا، تاہم برانڈ لائسنسنگ معاہدے کے تحت چینل اپنا پرانا نام برقرار رکھے گا۔

یہ چینل 2010 میں الجزیرہ اور بی بی سی عربی کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم ہوا تھا اور 2012 میں نشریات کا آغاز کیا۔ اسکائی نیوز گروپ کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈیوڈ روڈز نے اس موقع پر کہا کہ آئی ایم آئی کے ساتھ شراکت داری نے خطے میں نمایاں شناخت بنائی۔

برطانوی اخبار دی گارڈین نے بتایا کہ اسکائی کے اعلیٰ حکام خطے کی خبروں پر اسکائی نیوز عربیہ کی پالیسی سے کافی عرصے سے فکر مند تھے، خاص طور پر سوڈان میں مبینہ مظالم کی کوریج پر۔

نومبر میں سوڈان کی حکومت نے چینل پر پابندی لگا دی تھی کیونکہ چینل کی رپورٹ میں انسانی صورتحال مستحکم بتائی گئی تھی، جبکہ اقوام متحدہ نے نسل کشی کے ثبوت پیش کیے۔

یہ فیصلہ آسٹریلیا میں امریکی کمپنی کامکاسٹ کے اسکائی نیوز کا برانڈ لائسنس تجدید نہ کرنے کے بعد سامنے آیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں