پشاور (لارڈ میڈیا): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں اندرونی اختلافات کو ختم کرنے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔ اسد قیصر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی اس کمیٹی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی، علی اصغر خان، مینا خان، اکبر ایوب اور عاطف خان شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق، یہ کمیٹی پارلیمانی پارٹی اور صوبائی حکومت کے درمیان مضبوط کوآرڈینیشن کے لیے کام کرے گی تاکہ حکومتی امور اور پارٹی فیصلوں میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
یہ کمیٹی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، پارٹی کے صوبائی صدر اور ‘تحریک تحفظِ آئین’ کے مابین ایک فعال مشاورتی فورم کے طور پر بھی کام کرے گی، تاکہ تمام اہم سیاسی و انتظامی فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جا سکیں۔


