اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی بجٹ کے لیے 4 ٹریلین روپے سے زائد کا قومی ترقیاتی بجٹ شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اینوئل پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس میں نیشنل اکنامک کونسل (این ای سی) کو 27-2026 کے بجٹ کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ ان سفارشات میں جی ڈی پی کی شرحِ نمو 4 فیصد اور سی پی آئی پر مبنی افراطِ زر کا ہدف 8.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
این ای سی کا اجلاس 3 جون 2026 کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوگا، جس میں میکرو اکنامک اور قومی ترقیاتی اخراجات کی منظوری دی جائے گی۔
وفاقی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا تخمینہ 1126 ارب روپے لگایا گیا ہے، جبکہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگراموں کا حجم تقریباً 3 ٹریلین روپے ہوگا۔


