ہومتازہ ترینپاکستان میں یکم محرم 17 جون سے شروع ہو نے کا امکان

پاکستان میں یکم محرم 17 جون سے شروع ہو نے کا امکان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں محرم الحرام کے چاند سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا چاند 15 جون 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا۔ خالد اعجاز مفتی، سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق، اسی روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 12 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہلال کی رویت کے لیے عمومی طور پر چاند کی عمر 18 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے، لہٰذا یکم محرم الحرام 17 جون بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں