ہومUncategorizedسابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے برطانوی شہریت حاصل کر لی

سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے برطانوی شہریت حاصل کر لی

لندن (لارڈ میڈیا) : سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے برطانوی شہریت حاصل کر لی ہے۔ انہیں گزشتہ روز انگلینڈ کا پاسپورٹ ملا۔ محمد عامر انگلینڈ میں ہی موجود تھے جب انہیں یہ پاسپورٹ ملا۔

محمد عامر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عید الاضحیٰ پاکستان میں اپنے خاندان کے ساتھ منائیں گے اور آج ہی وطن واپسی کر رہے ہیں۔

شہریت حاصل کرنے کے بعد عامر اب لوکل کھلاڑی کے طور پر کاونٹی سیزن میں حصہ لیں گے اور اگلے سال پاکستان سپر لیگ میں بطور غیر ملکی کھلاڑی کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

محمد عامر نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر انہیں انڈین پریمیئر لیگ سے کوئی آفر ملتی ہے تو وہ اس پر غور کریں گے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں