ہومانٹرنیشنلجنوبی سوڈان میں فضائی ٹریفک کے انتظام کے لئے چین کے تعاون...

جنوبی سوڈان میں فضائی ٹریفک کے انتظام کے لئے چین کے تعاون سے تیار کردہ نظام کا آغاز

جوبا (شِنہوا) جنوبی سوڈان نے فضائی ٹریفک کے انتظام کے لئے چین کے تعاون سے تیار کردہ نظام کا آغاز کر دیا جس کا مقصد فضائی حفاظت کو بہتر بنانا اور ملک کے شہری ہوا بازی کے شعبے کو ترقی دینا ہے۔

جنوبی سوڈان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ نظام چائنہ ہاربر انجینئرنگ کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس کے تحت جوبا، واؤ اور ملکال کے شہروں میں جدید ریڈار، مواصلاتی اور موسمیاتی نگرانی کے نظام نصب کئے گئے ہیں۔

صدر سلوا کیر نے اس نظام کے آغاز کو "فخر کا لمحہ” قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اس سہولت کی بلا تعطل فعالیت کو یقینی بنائیں۔

جوبا میں افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم اس نظام کی ناکامی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

جنوبی سوڈان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آئی گارنگ ڈینگ نے کہا کہ نیا نصب شدہ نظام افریقہ کے سب سے جدید تکنیکی نظاموں میں شمار ہوتا ہے اور ملک میں فضائی نگرانی اور انتظام کو بہتر بنائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس نظام میں 6 ریڈار شامل ہیں جن میں 3 بنیادی اور 3 ثانوی ریڈار ہیں جس کی وجہ سے یہ افریقہ کے جدید ترین نظاموں میں سے ایک ہے۔

ٹرانسپورٹ کے وزیر ریزق زاچاریہ حسن نے کہا کہ یہ منصوبہ 2020 میں شروع ہوا تھا اور 2023 میں مکمل ہوا۔ اس میں جنوبی سوڈان کے 80 تکنیکی ماہرین کی تربیت بھی شامل ہے تاکہ وہ اس نظام کو چلا سکیں۔

جنوبی سوڈان میں چینی سفیر ماچھیانگ نے کہا کہ یہ منصوبہ فضائی ٹریفک کے انتظام میں تعاون کا اب تک کا پہلا اور واحد منصوبہ ہے جو چین-افریقہ تعاون فورم کے تحت طے پانے والے معاہدوں کا اہم نتیجہ ہے۔

سفیر کےمطابق یہ نظام نہ صرف شہری ہوا بازی کی حفاظت کو بہتر بنائے گا بلکہ جنوبی سوڈان کی معاشی ترقی اور بنیادی شہری سہولت کی جدت میں بھی مدد دے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں