ہومبیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچائنہ کمپنی نے دبئی میں ہوابازی کے بڑے منصوبے کی تعمیر...

چائنہ کمپنی نے دبئی میں ہوابازی کے بڑے منصوبے کی تعمیر کا آغاز کردیا

دبئی (شِنہوا) چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ (سی آر سی سی) نے متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارات ایئر لائن کے لئے دبئی میں فضائی انجینئرنگ اور مرمت کے ایک بڑے کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز کردیا جو دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے منصوبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ منصوبہ امارات کے جنوبی علاقے میں واقع مرکز دبئی العالمی میں تعمیر کیا جا رہا ہے جس پر 5 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ تقریباً 11 لاکھ مربع میٹر پر محیط اس منصوبے کی تکمیل 2030 کے وسط تک متوقع ہے۔

اس جدید مرکز میں طیاروں کی مرمت کے 8 ہینگر، طیاروں کو رنگ کرنے کے 2 ہینگر اور معاون بنیادی سہولت شامل ہوگی جبکہ یہاں بیک وقت 28 بڑے طیاروں کی مرمت اور دیکھ بھال کی سہولت موجود ہوگی۔

امارات ایئرلائن اور گروپ کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے کہا کہ یہ منصوبہ دبئی کی ہوابازی کی صنعت کو مضبوط بنانے اور امارات کی مربوط انجینئرنگ صلاحیتوں کو فروغ دینے کی جانب ایک تزویراتی قدم ہے۔

دبئی ایوی ایشن سٹی کارپوریشن اور دبئی ساؤتھ کے ایگزیکٹو چیئرمین خلیفہ الزفین نے کہ یہ منصوبہ جدید فضائی خدمات اور مرمت کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لئے دبئی کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا جبکہ فضائی معیار، جدت طرازی اور طویل المدتی صنعتی ترقی کے عالمی مرکز کے طور پر امارات کے مقام کو بھی مستحکم کرے گا۔

سی آر سی سی کے چیئرمین دائی حہ جن نے کہا کہ یہ منصوبہ چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان عملی تعاون کی عکاسی کرتا ہے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں