ہومتازہ ترینچین میں 2025 کے دوران سیٹلائٹ نیویگیشن صنعت کی نمایاں ترقی

چین میں 2025 کے دوران سیٹلائٹ نیویگیشن صنعت کی نمایاں ترقی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سیٹلائٹ نیویگیشن صنعت مسلسل ترقی کر رہی ہے اور 2025 میں اس شعبے کی مجموعی پیداوار کی مالیت 629 ارب یوآن (تقریباً 91.9 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 9.24 فیصد زائدہے۔

گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم اینڈ لوکیشن بیسڈ سروسز ایسوسی ایشن آف چائنہ (جی ایل اے سی) کی جانب سے جاری کردہ ایک نئے حقائق نامے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2025 کے اختتام تک چین میں تقریباً 1.4 ارب سمارٹ فونز بیدو پوزیشننگ سسٹم سے لیس ہو چکے ہیں جو کہ ملک کے مجموعی موبائل فونز کا تقریباً 98 فیصد بنتا ہے۔

حقائق نامے میں بتایا گیا ہے کہ 16 کروڑ سے زائد پہنے جانے والے ڈیجیٹل آلات بیدو پوزیشننگ سروسز کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 10 کروڑ سے زائد مسافر کاروں میں نیویگیشن اور پوزیشننگ کے لئے بیدو سروسز استعمال کرنے والے آلات نصب ہیں۔

حقائق نامے میں بتایا گیا ہے کہ چین سے باہر بھی بیدو سروسز اور اس سے متعلقہ مصنوعات دنیا کے 140 سے زائد ممالک اور خطوں میں برآمد کی جا چکی ہیں۔

جی ایل اے سی کے صدر ژانگ ہوئی فینگ نے کہا کہ اگر ڈیجیٹل اکانومی ایک تیز رفتار ٹرین ہے تو بیدو اس کی پٹری اور ٹائم ٹیبل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیدو اب صرف یہ نہیں بتائے گا کہ آپ کہاں ہیں بلکہ یہ اس سوال کا جواب دینے میں بھی مدد کرے گا کہ کب، کن حالات میں اور کس طرح سمارٹ فیصلے کئے جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں