ہومتازہ ترینچین کی چار نکاتی تجویز مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لئے مددگار...

چین کی چار نکاتی تجویز مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہے، سابق پاکستانی سفیر کی رائے

امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کے فروغ کے لئے چین کی پیش کردہ چار نکاتی تجویز پورے خطے میں امن قائم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): اعزاز احمد چوہدری، سابق پاکستانی سفیر برائے امریکہ

"ان نکات میں خطے میں ایک بڑے امن معاہدے، وسیع تر سلامتی اور ایک نئے سکیورٹی ڈھانچے کی بنیاد فراہم کی گئی ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ یہ نکات عالمی سکیورٹی انیشی ایٹو (جی ایس آئی) سے کافی حد تک ملتے جلتے ہیں جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف وہی سکیورٹی پائیدار ہے جو غیر منقسم اور اجتماعی نوعیت کی ہو۔ آپ صرف اُس وقت تک محفوظ ہیں جب تک میں محفوظ ہوں۔ اس لئے ہمیں اجتماعی سکیورٹی کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ میرے خیال میں یہ اصول تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ یہ اصول اس خطے میں کسی بھی نئے معاہدے کی مضبوط بنیاد بن سکتا ہے اور پورے خطے میں امن قائم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔”

اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کی چار نکاتی تجویز مشرق وسطیٰ میں امن کے لئےاہم ہے

پاکستانی ماہر نے تجویز کو خطے میں مثبت پیش رفت سے تعبیر کیا

تجویز پورے خطے کےاستحکام میں معاون ثابت ہوسکتی ہے

اعزاز احمد چوہدری نے چینی تجویز کو ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا

تجویز میں شامل نکات بڑے امن معاہدے اور نئے سلامتی ڈھانچے کی بنیاد ہیں

یہ تصور عالمی سکیورٹی انیشی ایٹو کے اصولوں سے کافی حد تک ملتا ہے

وہی سیکیورٹی پائیدار ہےجو غیر منقسم اور اجتماعی نوعیت رکھتی ہو

سب کی حفاظت و سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے

خطے میں اجتماعی سکیورٹی کے لئے مل کر کام ضروری ہے

یہ اصول پورے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے میں مدد دے گا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں