ہومتازہ ترینچین کی جانچ اور تصدیق سمیت ٹیلی کام شعبوں پر امریکی پابندیوں...

چین کی جانچ اور تصدیق سمیت ٹیلی کام شعبوں پر امریکی پابندیوں کی شدید مخالفت

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے امریکہ کے حالیہ اقدام کی سخت مخالفت کی ہے جس میں جانچ اور تصدیق کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام سے متعلق شعبوں پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ وزارت نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی غلط پالیسیوں کو بند کرے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن (ایف سی سی) نے جمعرات کو ایسے اقدامات منظور کئے جن کے تحت ان ممالک کے جانچ اور تصدیق کے متعلق اداروں کو نااہل قرار دیا جائے گا جن کے ساتھ امریکہ کے باہمی تسلیم شدہ معاہدے موجود نہیں ہیں اور نام نہاد "کورڈ لسٹ” میں شامل اداروں کو امریکہ میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے سے روک دیا جائے گا۔

وزارت کے ترجمان نے کہا کہ ’’ایف سی سی نے ٹیکنالوجی کی غیر جانبداری کے اصول کو ترک کر دیا ہے، قومی سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ وسیع کر دیا ہے اور بغیر کسی ٹھوس شواہد کے بار بار پابندیاں عائد کی ہیں جو چین اور دیگر ممالک کی کمپنیوں اور مصنوعات کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔‘‘

ترجمان کے مطابق اس اقدام نے چین اور دیگر متعلقہ تجارتی شراکت داروں کے مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور یہ چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے مشکل سے حاصل ہونے والے استحکام کو کمزور کر رہا ہے جبکہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے بھی منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ “اگر یہ اقدامات نافذ کئے گئے تو یہ بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کو شدید طور پر متاثر کریں گے، ٹیلی کمیونیکیشن، الیکٹرانکس اور متعلقہ شعبوں میں عالمی صنعتی و سپلائی چینز کو غیر مستحکم کریں گے، عالمی صنعتی تعاون اور تکنیکی جدت کو نقصان پہنچائیں گے، امریکی صنعتوں و صارفین کے مفادات کو بھی نقصان ہوگا، حتیٰ کہ یہ خود امریکی سپلائی چین کی سلامتی پر بھی اثر انداز ہوں گے۔‘‘

چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صنعت کے خدشات کو مدنظر رکھے، مارکیٹ کے اصولوں کا احترام کرے، اپنی غلط پالیسیوں کو بند کرے اور متعلقہ اقدامات واپس لے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں