ہومتازہ ترینچین کے ٹیکنالوجی برانڈز ترکیہ کے صارفین میں تیزی سے مقبول ہو...

چین کے ٹیکنالوجی برانڈز ترکیہ کے صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں

ترکیہ میں صارفین چین کے ٹیکنالوجی برانڈز میں گہری دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ یہ برانڈز اسمارٹ فونز سے لے کر خودکار گھریلو آلات تک وسیع رینج کی مصنوعات پیش کرتے ہیں۔

جدید گھریلو آلات بنانے والی معروف چینی برانڈ ’’ڈریم‘‘ نے استنبول میں منعقدہ ایک لانچ تقریب کے دوران گھر کی اسمارٹ صفائی، ہوا کو صاف کرنے اور ذاتی نگہداشت کے شعبوں میں اپنی جدید مصنوعات پیش کیں۔ اس تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی شراکت داروں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ٹونی شیا، صدر، ایمرجنگ ریجن، ڈریم

"یورپ اور ایشیا کو ملانے والے ایک اہم مرکز کے طور پر ترکیہ کو منفرد اسٹریٹجک اہمیت حاصل ہے۔ حالیہ برسوں میں ہم نے ترک منڈی میں نمایاں پیش رفت کی ہے جبکہ برانڈ کی پہچان اور کاروباری وسعت دونوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔”

دارالحکومت انقرہ میں واقع شیاؤمی کے ایک اسٹور پر چین کی برقی مصنوعات ترک صارفین میں خاصی مقبول ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (ترک): امرہ کوکفر، اسٹور منیجر، شیاؤمی

"جب تک یہ مناسب قیمت پر معیاری مصنوعات فراہم کریں گے ایسا دکھائی دیتا ہے کہ یہاں ان کی ترقی کا عمل جاری رہے گا۔ ہمیں توقع ہے کہ آنے والے برسوں میں چینی مصنوعات نمایاں اور مضبوط پوزیشن حاصل کر لیں گی۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (ترک): حالِص توپچو، مکینیکل انجینئر

"چینی مصنوعات میں مسلسل جدت آتی رہتی ہے اسی لئے میں انہیں ترجیح دیتا ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (ترک): حرمت سالور، ماہرِ تعمیرات

"تمام جائزے اور صارفین کا اطمینان بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔ اسی طرح دوستوں کے درمیان اس اطمینان کے تیزی سے پھیلاؤ کا فطری طور پر ہماری پسند پر بھی نمایاں اثر پڑتا ہے۔”

استنبول اور انقرہ، ترکیہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ترکیہ میں چینی ٹیکنالوجی برانڈز تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں

صارفین میں اسمارٹ مصنوعات کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا

استنبول میں ’ڈریم‘ کے زیراہتمام شاندار لانچنگ تقریب ہوئی

تقریب میں اسمارٹ ہوم اور جدید آلات کی نمائش کی گئی

مقامی شراکت داروں اور انفلوئنسرز کی بڑی تعداد موجود تھی

انقرہ میں شیاؤمی کے اسٹور پر صارفین نے گہری دلچسپی دکھائی

مناسب قیمت اور معیار چینی برانڈز کی ترقی کی بڑی وجہ ہیں

چینی مصنوعات میں جدت نے انہیں ترک صارفین کی پہلی ترجیح بنا دیا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں